نیتن یاہو کے وارنٹ پر عالمی فوجداری انصاف کے ججز کو دھمکیاں

دی ہیگ(اُمت نیوز)نیتن یاہوکے وارنٹ پرعالمی فوجداری انصاف کے ججز پر دباؤ اور دھمکیاں ملنے کاانکشاف ہوا ہے۔

دی ہیگ میں آئی سی سی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی کی صدر ٹوموکو اکانے نے کہا ہے کہ بین الاقوامی انصاف اورانسانیت کامستقبل خطرے میں ہے، ہم تاریخ کے اہم موڑ پر ہیں جہاں انصاف اورعالمی قانون کوخطرات کاسامنا ہے۔

آئی سی سی نے گذشتہ مہینے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو، ان کے سابق وزیر دفاع اور حماس کے ایک اہم رہنما کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے، جس کے بعد سے یہ عدالت بعض حلقوں میں تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔

نیتن یاہو نے عالمی عدالت کے فیصلے کو یہود مخالف‘ جب کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلیوں کے خلاف وارنٹس کو اشتعال انگیز قرار دیا۔

عزم ظاہر کیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اپنی قانونی ذمہ داری آزادانہ اورغیر جانبدارانہ طور پرکسی بیرونی مداخلت کے بغیر پوری کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔