پاکستان نے 58 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے چھٹے اوور میں حاصل کر لیا، فائل فوٹو
پاکستان نے 58 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے چھٹے اوور میں حاصل کر لیا، فائل فوٹو

پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

بلاوئیو: پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ زمبابوے کا 58 رنز کا ہدف اوپنرز نے چھٹے اوور میں ہی پورا کرلیا۔

بلاوائیو میں کھیلے جانے والےمیچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ہوم ٹیم پہلی اننگز میں 57 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

زمبابوے نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 4 اوورز میں 37 رنز تو بنالیے لیکن اسکے بعد پاکستانی بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے 20 رنز میں زمبابوے کی پوری ٹیم کو آل آؤٹ کردیا۔

اسپنر سفیان مقیم نے کیریئر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 3 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔انکے علاوہ عباس آفریدی نے دو جبکہ حارث رؤف، سلمان علی آغا اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

زمبابوے کے اوپنرز برائن بینیٹ نے 21 اور ٹادیوناشے مرومانی نے 16 رنز بنائے جبکہ انکے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا اور تین کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے 58 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے چھٹے اوور میں حاصل کر لیا گیا۔صائم ایوب 32 اور عمیر بن یوسف 22 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔