عدالتی احکامات کے باوجود عارف علوی کا کلینک ڈی سیل نہیں کیا گیا

 

سندھ(اُمت نیوز)سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود ایس بی سی اے کی جانب سے سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل نہیں کیا گیا۔

ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ نے ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔

درخواست کی سماعت ریگولر بینچ کرے گا یا نہیں سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل سے دلائل طلب کر لیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے ایس بی سی کو فوری ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی احکامات کے باوجود ڈینٹل کلینک ڈی سیل نہیں کیا جا رہا۔

واضح رہے کہ 22 نومبر کو سندھ ہائی کورٹ نے علوی ڈینٹل کلینک کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔