اسلام آباد:انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ شیخ رشید، شیریں مزاری ودیگر کی درخواست بریت خارج ہو چکی ہے،عمرایوب کو واثق قیوم اور عمر تنویر کے اقبالی بیان پر نامزد کیاگیا،عالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔
درخواست خارج کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اس لیے بریت کی درخواست قبل از وقت ہے، ٹرائل اور شھادتیں پیش ہونے کے بعد صورتحال سامنے آئے گی تاہم بادی النظر میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں سنگیں الزامات ہیں۔
دوسری جانب، اسی کیس میں عدالت نے عمران خان کی دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو تین بجے دلائل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے دو دسمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بری کرنے اور سانحہ 9 مئی کیسز میں دہشت گردی دفعات 7 اے ٹی اے ختم کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔