فائل فوٹو
فائل فوٹو

جی ایچ کیو حملہ، عمران خان کی دہشتگردی دفعہ خارج کرنے کی درخواست پردلائل طلب

اسلام آباد: جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کی درخواست پر عدالت نے تین بجے فریقین کے وکلا کو دلائل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست پر سماعت کی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے دو دسمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بری کرنے اور سانحہ 9 مئی کیسز میں دہشت گردی دفعات 7 اے ٹی اے ختم کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے بریت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جن تین ملزمان کے مبینہ بیان پر مجھے مقدمے میں ملوث کیا گیا، ان تینوں ملزمان نے اس بیان کی عدالت میں باقاعدہ تردید کرتے ہوئے بیان داخل کر دیا ہے جس سے ان کے خلاف الزام ختم ہوگیا ہے لہٰذا انہیں بری کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔