حیدرآباد میں نسیم نگر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، فائل فوٹو
حیدرآباد میں نسیم نگر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، فائل فوٹو

بھیک منگوانے کیلیے کراچی سےاغوا بچہ حیدرآباد سے بازیاب

حیدرآباد: کراچی سے بھیک منگوانے کے لیے اغوا کیا گیا چھ سال بچہ حیدرآباد سے بازیاب کرلیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے مشکوک شخص کو بچے سمیت تحویل میں لیا تو ملزم نے اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم معصوم بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرتا رہا ہے۔

حیدرآباد میں نسیم نگر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ تفتیش کے دوران ملزم نے بچے کو اغوا کرنے کا انکشاف کیا جس سے وہ بھیک منگوانا چاہتا تھا۔ ملزم علی نواز نے 6 سالہ بچے عادل کو کراچی مچھر کالونی سے اغوا کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم عادی مجرم ہےاورمعصوم بچوں کواغوا کرکے انھیں آگے فروخت کرتا ہے یا ان سے بھیک منگواتا ہے، بچے کے اغوا کامقدمہ ڈاکس تھانہ پر بچے کے والد محسن شاہ کی مدعیت میں درج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔