راولپنڈی:خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 5 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فورسز سے جھڑپ کے دوران 5 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلیے پرعزم ہیں۔