فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی نفرت انگیز تقاریر پر پابندی عائد

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق سخت گیر وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی ‘نفرت انگیزتقریر’ نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

خبرایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کا عالمی فوجداری ٹریبونل (آئی سی ٹی) اس وقت سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کے دوران قتل عام سمیت دیگرالزامات کی تفتیش کر رہا ہے اور ان فسادات کے نتیجے میں وہ ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں۔

پراسیکیوٹرغلام مناور حسین تمیم نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹربیونل اس وقت شیخ حسینہ کے خلاف کئی مقدمات کی تفتیش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کی نفرت انگیز تقریر پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ اس سے قانونی کارروائی یا اس کی وجہ سے گواہان اور متاثرین پر دباؤ ہوسکتا ہے۔

پروسیکیوٹر نے کہا کہ اگر ان کی تقاریر مسلسل گردش کرتی رہیں تو گواہان کو ٹریبونل تک لانے میں مشکلات ہوں گی۔