فائل فوٹو
فائل فوٹو

کسی فرد کا اپنی واضح جنس کو تبدیل کرنا ناجائز ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

لاہور: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ کسی فرد کا اپنی واضح جنس کو تبدیل کرنا ناجائز ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق غیر واضح جنس کا ابہام دور کرکے تعین جنس جائز ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ خنثیٰ افراد کیلیے انٹرسیکس کا لفظ استعمال کیاجائے نہ کہ ٹرانسجینڈر کا۔ مرد کی عورت اور عورت کی مرد کی مشابہت اختیار کرنا ناجائز ہے۔

انھوں نے کہا کہ اپنی جنس کے ازخود تعین كی اسلام میں اجازت نہیں ہے۔ اسلامی تعلیمات كے مطابق ہر فرد كی جنس پیدائشی طور پر طے شدہ ہوتی ہے۔

علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ اپنے باطنی احساسات كی بنیاد پر پیدائشی جنس كے برعكس شناخت بیان كرنا شرعی احكام سے متصادم ہے۔ علمائے کی رائے کے مطابق ایسے مریض یا پیدائشی طور پر ناقص افراد كو گھر سے نكالنا یا ان پر تشدد جائز نہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ والدین كو پابند كیا جائے كہ وہ ایسے افراد كو خاندان میں شریک ركھیں، صنف اور جنس كو اپنے زعم كے مطابق الگ الگ كرنا شرعی لحاظ سے درست نہیں۔