فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان کو پرانے رہنمائوں کی یاد ستانے لگی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت سے مایوس سابق وزیراعظم عمران خان کو پرانی ٹیم کی یاد ستانے لگی

ذرائع کے مطابق مسرت جمشید چیمہ اور فواد چوہدری کو پارٹی میں اہم عہدے ملنے کا امکان ہے جبکہ زرتاج گل اور علی محمد خان کو بھی پارٹی میں مرکزی عہدے دیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان موجودہ پارٹی قیادت کے ڈی چوک احتجاج اور بیانیے سے بھی ناخوش ہیں۔عمران خان نے شکوہ کیا ہے کہ موجودہ قیادت احتجاجی تحریک ٹھیک طریقے سے چلاسکی اور نہ بیانیہ بنا سکی۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان کی رپورٹ کے بعد بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی میں بڑی سرجری کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بیرسٹر گوہر بھی شدید تنقید کی وجہ سے اپنے عہدے سے ناخوش ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرانی ٹیم کے واپس آنے پر بھی موجودہ ٹیم کو تحفظات ہیں، پرانی ٹیم کو مرکزی عہدے دینے کے لیے ”عبوری“ سیٹ اپ تشکیل دیا جائے گا، پرانی ٹیم کی کارکردگی جانچنے کے بعد انہیں مستقل عہدے دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔