بنگلادیش کے بالرز نے پاکستانی بیٹرز کو ریت کی دیوار بناڈالا، فوٹو
بنگلادیش کے بالرز نے پاکستانی بیٹرز کو ریت کی دیوار بناڈالا، فوٹو

انڈر-19 ایشیاکپ، پاکستان بنگلہ دیش سے سیمی فائنل ہار گیا

دبئی: انڈر-19 ایشیاکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش کے بالرز نے پاکستانی بیٹرز کو ریت کی دیوار بناڈالا، قومی ٹیم کے اوپنرز سمیت 4 بیٹر صفر پر پویلین روانہ ہوئے جبکہ مڈل آرڈر بیٹر فرحان یوسف 32 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سعد بیگ 18، محمد ریاض اللہ 28، ہارون ارشد 10 اور فہام الحق 8 رنز بناسکے۔

بنگال ٹائیگرز کی جانب سے اقبال حسین نے 4، معروف مریدا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کا آغاز اچھا نہ تھا تاہم کپتان عزیزالحکیم نے 61 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح یاب کروایا، آؤٹ ہونے والے کلام صدیقی صفر، زواد عباس 17 اور محمد شیلاب 26 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

ادھر دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

قبل ازیں گروپ مقابلوں میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت سمیت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور جاپان کو شکست دی تھی۔سعد بیگ کی کپتانی میں قومی ٹیم اب تک ناقابلِ شکست تھی۔