سندھ(اُمت نیوز)سندھ بھر میں آج میڈیکل اور ڈینٹل کالجز و جامعات کے داخلہ ٹیسٹ کا دوبارہ انعقاد کیا جارہا ہے۔
ایم ڈی کیٹ میں سندھ بھر سے38 ہزار609 امیدوارشرکت کریں گے، امیدواروں کوصبح 8:30 بجے امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آئی بی اے سکھر کے مطابق پرچہ200 کثیر انتخابی سوالات پر مشتمل ہوگا، دورانیہ ساڑھے 3 گھنٹے ہوگا۔
گزشتہ شب وی سی، آئی بی اے سکھر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش میڈیکل ٹیسٹ کا پرچہ جعلی ہے۔
وی سی ڈاکٹر آصف شیخ نے کہا کہ طلبا کو یقین دلاتا ہوں ہمارا پرچہ لیک نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ صاف شفاف طریقے سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد ممکن بنائیں گے۔
واضح رہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2024 کا دوبارہ انعقاد آئی بی اے سکھر کروا رہا ہے، ایم ڈی کیٹ کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بیک وقت ہوگا۔