تل ابیب: اسرائیلی فوج شام کے شہر قنی طرہ میں داخل ہوگئی۔ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد نیتن یاہو کی حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا۔
اسرائیل نے شام میں داخل ہونے کے ساتھ اعلان کیا کہ اس کا مقصد مقبوضہ جولان کے سامنے بفرزون میں فوج کی تعیناتی ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق ہماری کوشش ہوگی کہ باغیوں کو بشار الاسد کی فوج کے اسلحے پر قبضہ کرنے سے روکا جائے۔اسرائیلی حکام کے مطابق شامی باغیوں میں اسرائیل کے ساتھ جنگ کرنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کسی دشمن فورس کو اپنی سرحدوں پر پنپنے نہیں دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بشارالاسد حکومت کاخاتمہ حزب اللّٰہ اور ایران سے نمٹنے کی اسرائیلی کوششوں کا نتیجہ ہے۔