فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت سے ڈیڈلاک خاتمے کے قریب ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی- ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اپنی جماعت اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہونے کے قریب ہونے کا دعویٰ کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں  کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مدرسہ رجسٹریشن بل پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان ڈیڈ لاک خاتمے کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ فریقین کےلیے وِن-وِن سچویشن ہوگی، حکومت نے منظور شدہ بل میں کچھ تبدیلیاں تجویز کی ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ اس بارے میں اس معاملے میں مفتی تقی عثمانی سے اجازت لے لی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے، اس لیے پتہ نہیں کہ ان کا ردعمل کیا ہوگا۔