اسلام آباد(اُمت نیوز)سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کی رکنیت بحال کر دی۔
سپریم کورٹ میں عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی۔
جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس عائشہ ملک 3رکنی بنچ میں شامل ہیں،عدالت نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا 21نومبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا اور کیس کی سماعت 12دسمبر تک ملتوی کردی۔