اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ان کا مقصد ریاست سے تصادم نہیں بلکہ مدارس کی رجسٹریشن ہے، اس معاملے پر علما کو علما کے مقابلے میں لایا جارہا ہے۔
نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ وہ مدارس کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنے مدارس کی آزادی کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ ان کی جماعت مدارس کو محفوظ بنانے اور ان کے حقوق کی حمایت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جوعلما آج اسلام آباد میں جمع ہوئے ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔