جنوبی لبنان اور غزہ میں6 اسرائیلی فوجی ہلاک
لبنان کی سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
December 9, 2024 · بام دنیا
فائل فوٹو
بیروت: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان اور غزہ میں کارروائیوں کے دوران 6 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔مارے جانے والے اسرئیلی فوجیوں میں ایک ریزرو میجر اور ایک ریزرو کیپٹن بھی شامل ہے۔
دوسری جانب شمالی غزہ میں حماس سے جھڑپوں میں بھی 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 800 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔