فائل فوٹو
فائل فوٹو

مدارس کا معاملہ تعلیمی ہے, سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ مدارس کا معاملہ تعلیمی ہے اسے سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے۔

اسلام آباد میں مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ مدارس کے نظام کو کسی بیرونی ایجنڈے سے خطرہ نہیں، مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ ہی منسلک ہونا چاہیے، مدارس کا معاملہ تعلیمی معاملہ ہے لہٰذا اسے سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ 2019 میں مدارس کے نئے بورڈز بنانے کا فیصلہ کیا گیا،  آج وہ تمام بورڈز بھرپور طریقے سےکام کررہے ہیں، ہم کیسے مدارس پر سمجھوتا کرسکتے ہیں، ہم پر بلاوجہ کا خوف مسلط کیا جاتا ہےکہ بیرونی ایجنڈا آئے گا اور یہ ہوجائے گا۔