کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ ایس ایم کرشنا 92 سال کی عمر میں چل بسے

 

بھارت (اُمت نیوز)بھارت کی ریاست کرناٹک کے سابق وزیرِ اعلیٰ ایس ایم کرشنا 92 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایس ایم کرشنا کی موت بنگلورو میں ان کے گھر پر رات 2:45 پر ہوئی، وہ کچھ وقت سے بیمار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایس ایم کرشنا نے اپنے سیاسی کیریئر کے آخری دنوں میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ایس ایم کرشنا مہاراشٹر کے گورنر اور وزیرِ خارجہ بھی رہے تھے۔