فائل فوٹو
فائل فوٹو

چارج شیٹ کامطلب مکمل ثبوت کےساتھ بات ہورہی ہے،بریگیڈیئر(ر) حارث نواز

کراچی: سابق صوبائی نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر(ر) حارث نواز نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارج شیٹ کامطلب مکمل ثبوت کےساتھ بات ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کےبعد سیاسی معاملات میں حصہ لیا، فیض حمید نےجو کیا وہ بانی پی ٹی آئی کی ایما پرکیا۔

حارث نواز نے کہا کہ اب بانی پی ٹی آئی کےخلاف بھی ایکشن ہوگا، جو رہنما 9 مئی میں ملوث تھے ان کا بھی حساب ہوگا، ان لوگوں کے پاس سپریم کورٹ میں جانے کا آپشن موجود ہے۔

بریگیڈئیر (ر)حارث نواز نے کہا کہ ان کے پاس ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کاآپشن بھی ہے۔