یوسی پانچ عابد آباد سے بلدیاتی الیکشن میں امیدوار تھے، فائل فوٹو
یوسی پانچ عابد آباد سے بلدیاتی الیکشن میں امیدوار تھے، فائل فوٹو

کراچی، مسلم لیگ ن کے رہنما امان اللہ آفریدی قتل

کراچی میں صبح سویرے مسلم لیگ ن کے رہنما امان اللہ آفریدی کو قتل کر دیا۔

بلدیہ ٹاؤن میں قتل کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ مقتول کی نماز جنازہ ادا کردی گئی.

تفصیلات کے مطابق امان الله آفریدی بلدیہ ٹاؤن نمبر 7 میں فجر کی نماز پڑھنے پیدل جا رہے تھے کہ چھ بج کر ستائیس منٹ پر پیچھے سے مسلح شخص آیا، اور فائرنگ کر دی۔ بیٹے کا کہنا ہے ہماری کسی سے دشمنی نہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا ہے واقعہ ٹارگٹ کلنگ یا ڈکیتی مزاحمت؟ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

امان الله آفریدی ن لیگ سندھ کے رہنما تھے وہ یوسی پانچ عابد آباد سے بلدیاتی الیکشن میں امیدوار بھی تھے مقتول کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

جس میں لواحقین ، عزیزواقارب ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت پولیس افسران نے شرکت کی۔ ورثا مقتول کی میت کو پشاور لے کر روانہ ہو گئے۔