فیض حمید پر چارج شیٹ سے ثابت ہے کہ اب کوئی قانون سے نہیں بچ سکتا، فائل فوٹو
فیض حمید پر چارج شیٹ سے ثابت ہے کہ اب کوئی قانون سے نہیں بچ سکتا، فائل فوٹو

عمران خان کو فوجی تحویل میں لینا حیران کن نہیں ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اب اگر بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں لے لیا جائے تو حیران کن نہیں ہوگا، فیض حمید پر چارج شیٹ سے ثابت ہے کہ اب کوئی قانون سے نہیں بچ سکتا۔

فیصل واوڈا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی بتایا تھا سول نافرمانی کی کال اس ٹرائل سے لنک ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک شخص کا ٹرائل ہو اور اس کے حواریوں کا نہ ہو، 9 مئی سے فیض حمید، پی ٹی آئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ سول نافرمانی کی کال اس ٹرائل سے لنک ہے، اس کارروائی سے ثابت ہوتا ہے کہ اب قانون سےنہیں بچ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی جان لینے پر تلی ہوئی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بچانے کے لیے بول رہا تھا اس لیے مجھے پارٹی سے نکالا گیا۔