علاقے میں موجود کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے، فوٹو آئی ایس پی آر
علاقے میں موجود کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے، فوٹو آئی ایس پی آر

ژوب،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 15 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 15 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپہ سالارعارف الرحمن (عمر 32 سال؛ ساکن ضلع مانسہرہ) نے بہادری سے لڑتے ہوئے آخری قربانی دی اور شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔