پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

 

اسلام آباد(اُمت نیوز) عالمی منڈی میں امریکی خام تیل اور برطانوی برینٹ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں دس دن کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 63سینٹ کا اضافہ ہوا۔عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی 68 ڈالر 5 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

برطانوی برینٹ کی قیمت میں 73 سینٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد برطانوی برینٹ کی ٹریڈ 71.85 ڈالر فی بیرل پرہو رہی ہے۔
15 دسمبر کو ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جائے گا، اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔