اسلامک فنانس کو کامیابیوں کے باوجود چیلنجز درپیش ہیں: ڈاکٹر شمشاد اختر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج اسلامک کیپٹل مارکیٹ کانفرنس اور ایکسپو کے شرکاء نے گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چیئرمین بورڈ ڈاکٹر شمشاد اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک فنانس کو کامیابیوں کے باوجود چیلنجز درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی مالیاتی نظام کو یکساں معیار کی ضرورت ہے، پاکستان کو اس ضرورت کو پورا کرنے میں پیش پیش رہنا چاہیے، اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارم سے ای ایس جی کا پرچار کرتی رہی ہوں۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ اسلامک فنانس معاشرتی پائیداری فراہم کرتا ہے، مل کر کام کرنا اس کھیل کا عنوان ہے، بطور گورنر ہم نے مائیکرو فنانس این جی او کو مائیکرو فنانس بینک بننے کی ترغیب دی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بطور وزیرِ خزانہ کیپٹل مارکیٹ میں سکوک متعارف کرائے، سکوک نے حکومت کو سستا قرض مہیا کیا ہے، اسلامک فنانس پر ملائیشیا سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔