عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارج

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔
8 فروری 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف درخواستوں پر جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی،درخواست گزار قیوم خان، محمود اختر اور میاں شبیر عدالت پیش نہیں ہوئے۔

تینوں درخواست گزاروں نے عام انتخابات 2024ء میں مبینہ دھاندلی پر درخواستیں دائر کی تھیں۔ دوسری جانب آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔ 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی،وکیل حامد خان نے کہا کہ نوٹس موصول نہیں ہوا جس کے باعث کیس کی تیاری نہیں کر سکا، موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد کیس مقرر کیا جائے جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے حامد خان سے کہا کہ آپ کو نوٹس بھیجا ہوا ہے، اپنے اے او آر سے رابطے میں رہا کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔