لاہور(اُمت نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس اقبال چوہدری نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں انٹرنیٹ کی رفتار سست کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہے، اس وجہ سے شہری پریشان ہیں، انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست گزار میں استدعا کی گئی کہ انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیا جائے، سست رفتاری کی وجہ سے ملک کا انٹرنیٹ سروس کا عالمی سطح پر 198 نمبر ہے۔