پنجاب کے 36 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز 16 دسمبر کو ہو گا

 

پنجاب کے 36 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز 16 دسمبر سے ہو گا۔

وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔

ترجمان محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں انسدادِ پولیو مہم 22 دسمبر تک جاری رہے گی۔

دیگر 33 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 20 دسمبر تک جاری رہے گی، 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 85 ہزار موبائل ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) برائے تخفیفِ پولیو نے کہا ہے کہ رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 59 ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔