پنجاب حکومت کا مسیحی برادری کو تنخواہیں ایڈوانس ادا کرنے کا حکم

مسیحی برادری کو تنخواہیں اور پنشن 20دسمبر تک ادا کر دی جائیں،نوٹیفکیشن جاری

               
December 11, 2024 · |, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کو تنخواہیں ایڈوانس ادا کرنے کا حکم  دیدیا۔

پنجاب حکومت نے کہاہے کہ مسیحی برادری کو تنخواہیں 20دسمبر تک ادا کر دی جائیں ،مسیحی برادری کو 20دسمبر تک پنشن بھی ادا کر دی جائے،اس حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔