مہران سوکرز کی ٹیم کا گروپ فوٹو
مہران سوکرز کی ٹیم کا گروپ فوٹو

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں فٹبال چیمپئن شپ،مہران سوکرزسیمی فائنل میں

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بھی فٹبال کی اتنی اچھی ٹیمیں منظم کراؤڈ اور اچھے آرگنائزر موجود ہیں۔ آج مجھے بہت خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ میں سکسٹین اسٹارز فٹبال گراؤنڈ میں منعقدہ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سینٹرل کے زیرِ اہتمام فٹبال چیمپئن شپ میں خصوصی طور پر شریک ہوں۔

یہ بات ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ڈی ایس او(ڈسٹرکٹ اسپورٹس آ فیسر) مس حاجرہ نواب نے گراؤنڈ آمد پر کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ آرگنائزر انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ محمد سلیم پٹنی سیکریٹری ڈی ایف اے سینٹرل اور فنانس سیکریٹری حنیف ہاشمی سے اپنے مختصر خطاب میں کہی۔ اور خاص طور پر اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس گراؤنڈ پرچیمپئن شپ کے فوراً بعد کراچی کی نامی گرامی ٹیمز کو لے کرایک اور شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

گولڈن اسٹار ایف سی کا مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سینٹرل مس حاجرہ نواب کے ہمراہ گروپ فوٹو
گولڈن اسٹار ایف سی کا مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سینٹرل مس حاجرہ نواب کے ہمراہ گروپ فوٹو

اُنہوں نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ آج کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم مہران سوکرز کا مقابلہ گولڈن اسٹار ایف سی سے تھا۔جو ابتدا سے اپنے اختتام تک سنسنی خیزی لیے ہوئے تھا۔

شائقین فٹبال کے مطابق ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین میچ قرار پایا۔نوے منٹ کے میچ میں بغیر کسی گول کے برابر تھا ۔ایک منٹ کے انجری ٹائم کے آخری پندرہ سیکنڈ میں مہران سوکرز کی جانب سے پرویز نے گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔اور سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔اس میچ کو نیشنل ریفری وسیم بلوچ نے صدیق الرحمن۔ رفیق ارکانی۔اور سید کلیم کے ہمراہ سپروائز کیا۔جبکہ فلم میچ کمشنر کے فرائض یاسر عرفات نے انجام دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔