کراچی : سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر عارف علوی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر عارف علوی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواستوں پر ایف آئی اے، پولیس و دیگر اداروں کو نوٹس جاری کر دیے۔
ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کے روبرو سابق صدر عارف علوی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق صدر کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالتی اجازت کے بغیر عارف علوی کیخلاف کوئی قدم نہ اٹھایا جائے۔ اگر ان کیخلاف کوئی خفیہ مقدمہ تو عدالت کو گاہ کیا جائے۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہم نے 3 مقدمات میں ضمانت حاصل کی ہے مزید مقدمات کا پتہ نہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے، پولیس و دیگر کو نوثس جاری کر دیئے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ تمام مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات دی جائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ سابق صدر ہیں کیا اداروں کو لگتا ہے یہ کوئی قتل کردیں گے۔ ان کی اتنی توعزت کی جائے۔ عدالت نے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔