اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں صدرمملکت کی طرف سے واپس بھجوائے گئے 8 بل زیرغور آئیں گے، اجلاس میں مدرسہ رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل پر بھی غور کیا جائے گا، سوسائٹیز ترمیمی بل صدر مملکت کی طرف سے پارلیمنٹ کو واپس بھیجا گیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہاجلاس میں ایسے بل بھی زیر غور آئیں گے جو کسی ایک ایوان سے منظور کیے گئے لیکن مقررہ وقت میں دوسرے ایوان نے منظور نہیں کیے، صدر مملکت کی طرف سے واپس بھجوائے جانے والے بلوں میں سے بعض سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ بھیجے تھے۔