فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلم اقبال ،حماد اظہر ، مراد سعید ودیگر اشتہاری قرار

لاہور: 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے مقدمہ میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے،عدالت  نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال ،حماد اظہر ودیگر کو اشتہاری قراردیدیا۔

مراد سعید ،واثق قیوم ،زبیر خان نیازی ،حامد رضا گیلانی ،رئیس احمد کو بھی اشتہاری قراردیدیا گیا،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزموں کو اشتہاری قرار دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے،تھانہ ماڈل ٹاؤن کے 2 مقدمات میں پولیس کی درخواست پر عدالت نے کارروائی کی،پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کے اشتہارات شائع کیے ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش چکے  ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔