ڈی ایف اے سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ کی فائنلسٹ ثیم سکسٹین اسٹارز فٹبال کلب کا مہمان خصوصی ڈی ایف اے ایسٹ کے سیکریٹری جنرل عبید اللہ خان کے ہمراہ گروپ فوٹو
ڈی ایف اے سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ کی فائنلسٹ ثیم سکسٹین اسٹارز فٹبال کلب کا مہمان خصوصی ڈی ایف اے ایسٹ کے سیکریٹری جنرل عبید اللہ خان کے ہمراہ گروپ فوٹو

ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ،سکسٹین اسٹارز ایف سی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی: سکسٹین اسٹارز ایف سی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔جب اس نے گلشن سوکرز کو میچ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کی صورت میں پینلٹی ککس پر دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر پہلی فائنلسٹ ثیم بن گئی۔

سکسٹین اسٹار فٹبال گراؤنڈ میں جاری ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ۔شائیقین فٹبال سے نہ صرف داد وصول کی بلکہ آج کے چیف گیسٹ ڈی ایف اے ایسٹ کے سیکریٹری جنرل جناب عبید اللہ سے تعریفی کلمات سے نوازے گئے۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں چیمپئن شپ کے انتظامات اور ٹورنامنٹ آرگنائزر ڈی ایف اے سینٹرل کے صدر کفایت اللہ صاحب سیکریٹری محمد سلیم پٹنی۔ اور خزانچی حنیف ہاشمی کے ساتھ تسنیم صدیقی۔ہارون شیرازی۔کے علاوہ ٹورنامنٹ سے جڑے تمام میمبرز کی کاوشوں کو سراہا۔

گلشنِ سوکرز کا ڈی ایف اے ایسٹ کے سیکریٹری عبیداللہ خان کے ہمراہ گروپ فوٹو
گلشنِ سوکرز کا ڈی ایف اے ایسٹ کے سیکریٹری عبیداللہ خان کے ہمراہ گروپ فوٹو

سکسٹین اسٹارز اور گلشن سوکرز کے درمیان میچ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیئے پانچ پانچ پینلٹی ککس کا سہارا لیا گیا۔جس میں سکسٹین اسٹارز نے چار اور گلشن سوکرز نے دو گول اسکور کئے۔سکسٹین اسٹار کی جانب سے علی ریاض۔عثمان علی۔عارض۔اور رحمان نے گول اسکور کئے۔جبکہ حسن کی لگائی گئی کک پول سے باہر گئی۔گلشن سوکرز کی جانب سے مصب خان۔اور بلال احمد ہی گول کرسکے۔

جبکہ مصب الطاف۔اور واصف علی کی ککس رائیگاں گئی۔اس میچ کو بابر نسیم۔نے اپنے معاونین ریفری صابر بلوچ۔اور وسیم بلوچ اور فورتھ آفیشل رفیق ارکانی کے ہمراہ سپروائیز کیا۔جبکہ میچ کمشنر کے فرائض عبدالکریم نے انجام دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔