فائل فوٹو
فائل فوٹو

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں مزید 33 فلسطینی شہید، 40 زخمی

غزہ: اسرائیلی فوج نے تازہ حملوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کو خوراک فراہم کرنے والے ٹرکوں کو نشانہ بنایا جس کے باعث 33 فلسطینی شہید ہو گئے ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں فلسطینی پناہ گزینوں کو خوراک کی فراہمی پر مامور 9 امدادی کارکن شہید ہوگئے۔

غزہ میں ہی اسرائیلی فوج نے ایک کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسی طرح غزہ کے ایک اور مقام پر بھی اسرائیلی بمباری میں مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔ مجموعی طور پر33 فلسطینی شہید اور 40 سے زائد زخمی ہیں۔

زخمیوں میں زیادہ تر بچے ہیں جنھیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 7 زخمی بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔