تل ابیب: اسرائیل نے شام کا دفاعی نظام تباہ کرنے کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری شروع کردی۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ ایران کی جوہری تنصیبات پرحملے کے لیے تیاریاں کر رہی ہے۔ اسرائیل شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اورلبنان میں ایران کے حامی گروپ کمزور ہونے کی صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کو جوہری پروگرام کو مزید آگے بڑھانے اور بم تیار کرنے سے روکنے کے لیے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے۔
ایران نے ہمیشہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی تردید کی ہے۔ ایران کا موقف ہے کہ اس کا خلائی پروگرام اور جوہری سرگرمیاں خالصتاً سول مقاصد کے لیے ہیں۔