حیدر آباد: گزشتہ چند روز سے مقامی شخص کے ساتھ مقیم چینی خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
تھانہ بھٹائی نگر پولیس کے مطابق قاسم آباد کے علاقے سے غیرملکی خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے۔ غیرملکی خاتون گزشتہ چند روز سے مقامی شخص کے ساتھ مقیم تھی، جس نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھ زیرتعلیم رہنے والے دوست سے ملنی آئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غیرملکی خاتون نے سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی ہے۔ سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر غیرملکی خاتون کو واپس اس کے ملک روانہ کیا جائے گا۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظرحکومت نے غیرملکیوں کے سخت سکیورٹی پروٹوکولز طے کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی لڑکی سٹیزن کالونی میں رہائش پذیر تھی۔ پولیس نے رات گئے کارروائی کرکے اسے حراست میں لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کو اس کے ملک واپس بھیجنے کے لیے چینی سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا ہے۔