فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے کمیٹی میں مزید 2 نام شامل کردیے

اسلام آباد: عمران خان نے حکومت سے مذکراتی کمیٹی میں مزید 2 ناموں کا اضافہ کر دیا گیا۔

تفیصلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سےمذاکراتی کمیٹی میں علامہ ناصرعباس اور حامد خان کے ناموں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی شمولیت کے بعد7رکنی کمیٹی مذاکرات کرے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا ابھی تک حکومت سے کسی قسم کے مذکرات نہیں ہوئے۔محمود خان اچکزئی کے ساتھ مشاورت ہو گی، وہ مشاورتی عمل کا حصہ ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں مزید 2 اراکین کا اضافہ کیا ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس اور سینیٹر حامد خان مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ 5 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی اور مذاکراتی کمیٹی بنی۔ انہوں نے مذکرات کے لئے کمیٹی بنانے کا کہا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل یہ خبریں گرم تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے مابین مذاکرات شروع ہونے والے ہیں لیکن گزشتہ روز سینیٹ کے اجلاس میں دونوں جانب سے مذاکرات کے معاملے پر گرما گرمی رہی۔

تحریک انصاف کے رہنما مذاکرات کی تکرار کرتے رہے جبکہ حکومتی بینچز میں موجود اراکین پی ٹی آی کو یہ احساس لانے کی کوشش کرتے رہے کہ وہ ’جعلی حکومت‘ سے کیسے مذاکرات کی بات کرسکتے ہیں کیونکہ عمران خان نے موجودہ پارلیمنٹ کو کبھی تسلیم ہی نہیں کیا۔

علاوہ ازیں رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد خبریں آنے لگیں کہ وہ مذاکرات کے لیے پہنچے ہیں جس کے بارے میں آج انہوں نے کہا کہ وہ اسپیکر کے پاس فاتحہ خوانی کے لیے گئے تھے مذاکرات کے لیے نہیں، حکومت سے مذاکرات تب ہی ہوں گے جب وہ راضی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔