فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت پر ہے وہ مذاکرات کرے یا نہ کرے، حامد رضا

اسلام آباد: پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے مذاکرات کے لیے ہماری دو شرائط ہیں،26  نومبراور9 مئی واقعات پرجوڈیشل کمیشن بنانے کی ہے، ہماری شرائط نہیں مانی گئیں تو سول نافرمانی کی تحریک کی تعمیل ہوگی۔

حامد رضا اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم یہاں اپنے ساتھیوں کو15 دسمبرکی دعوت دینے آئے تھے،محموداچکزئی، علامہ راجہ ناصرتعزیتی جلسے میں شریک ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف جیلوں میں ہمارے پانچ ہزار قیدی اور لاتعداد زخمی ہیں۔ علاوہ ازیں حامد رضا نے کہا کہ حکومت پر ہے وہ مذاکرات کرے یا نہ کرے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہوں گے، ہم لوگوں نے اپنے گھر، خاندان، اور کاروبار تباہ کردیا، ہمیں اب کس چیز کا خوف ہے کہ ہم مجبور ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مثبت استحکام کے لیے مذاکرات کی بات کررہے ہیں، ہم اپنے جاں بحق کارکنان کی قربانی کو نہیں بھولیں گے، پنجاب کے اندر اس وقت سول مارشل لا لاگو ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔