سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے، گورنر پنجاب

 

گوجرانوالہ(اُمت نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز لائرز فورم گوجرانوالہ ڈویژن کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ سلیم حیدر خان نے کہا کہ مذاکرات کی ٹیبل پر ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔

وفد سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کی وجہ سے جمہوریت کے خلاف کام کرنے والے عناصر کا راستہ بند کردیا۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ آئینی بینچ کے قیام میں چیئرمین بلاول بھٹو کا تاریخی کردار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔