لندن، بنگلادیش کے آل راؤنڈ شکیب الحسن کو مشکوک ایکشن کی وجہ سے انگلینڈ میں باؤلنگ کرانے سے روک دیا گیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شکیب الحسن کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مقابلوں میں باؤلنگ سے معطل قرار دیا گیا ہے۔
بنگلادیشی آل راؤنڈ کا باؤلنگ ایکشن کاؤنٹی چیمپئن شپ میں رپورٹ ہوا وہ ایونٹ میں سرے ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ای سی بی کے مقابلوں میں شکیب الحسن اپنا ایکشن کلیئر قرار پانے تک باؤلنگ نہیں کراسکیں گے، انہیں اپنا ایکشن کا آزاد معائنہ کرانا ہو گا۔