اسلام آباد (اُمت نیوز) الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے لیے 17 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے، الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ اور نوٹسز بھی جاری کر دیے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 21 نومبر کو عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔
خیال رہے کہ اگست 2022 میں الیکشن کمیش نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الزمات عائد کرنے پر الیکشن کمیشن کی توہین اور ساتھ ہی عمران خان کو توہین چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس بھی جاری کیا تھا ۔