لاہور میں سموگ کے خاتمے کیلئے ’سموگ کلیننگ ٹاور‘ نصب

لاہور(اُمت نیوز)لاہور میں سموگ کے خاتمے کیلئے محکمہ تحفظِ ماحولیات اور این یو ایس ٹی کی ٹیم کی جانب سے تیار کردہ سموگ کلیننگ ٹاور نصب کر دیا گیا ہے، جسے 21 دسمبر تک مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔

سموگ کلیننگ ٹاور کو محمود بوٹی میں نصب کیا گیا، یہ مقام فضائی آلودگی کی بلند سطح کے باعث منتخب کیا گیا ہے۔ ٹاور کی تنصیب اور کیلیبریشن جاری ہے اور اسے 21 دسمبر تک مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔

یہ ٹاور ہوا میں موجود زہریلے ذرات کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور شہر میں فضائی آلودگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ این یو ایس ٹی کا سموگ کلیننگ ٹاور فضائی آلودگی کے خلاف ایک انقلابی اقدام ہے۔

صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اس اقدام کو ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سموگ جیسے سنگین مسئلے پر قابو پانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے، یہ ٹاور نہ صرف لاہور بلکہ پورے ملک کے لیے ایک ماڈل ثابت ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، بھکر میں 6، گجرات، خانیوال اور ملتان میں ایک ایک نان زگ زیگ بھٹے کو مسمار کیا گیا، لاہور میں 6 صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے محکمہ تحفظ ماحول کی کارکردگی پر ٹیموں کو شاباش دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔