محمد عرفان بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ

سپیڈسٹار محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے، وہ 24 گھنٹے سے کم عرصے میں ایسا کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں، عماد وسیم ،محمد عامر بھی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔
عرفان نے ریٹائرمنٹ کی تصدیق ایکس پر کی،یہ اعلان پاکستان کو کوئی خاص پریشانی نہیں دے گا، ان کی آخری حاضری پانچ سال سے زیادہ عرصہ قبل ہوئی تھی۔ 42 سالہ کھلاڑی تب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں سرگرم ہیں، حال ہی میں پاکستانی لسٹ اے مقابلے پریذیڈنٹ کپ میں خان ریسرچ لیبارٹریز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

عرفان نے پاکستان کیلئے ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی 20 میں 86 انٹرنیشنل میچز کھیلے،6 ماہ کیلئے معطلی کی سزا بھی کاٹی،انہوں نے پاکستان کے لیے تمام فارمیٹس میں 109 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔