محسن نقوی کی سعودی وزیر مملکت سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُمت نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے۔
سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر خالد محمد عبداللہ البتال اور سعودیہ میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے وزیرداخلہ محسن نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر خالد محمد عبداللہ البتال سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے 2034 کی فیفا کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی اور فٹبال ورلڈ کپ 2034 کے حوالے سے سعودی عرب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا سب سے بااعتماد دوست اسلامی ملک ہے، ہر پاکستان کو اس دوستی پر ناز ہے، سعودی عرب میں ہمیشہ بہت پیار اور خلوص ملتا ہے، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 نے ترقی و خوشحالی کی تاریخ رقم کی ہے۔

سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں، دورہ سعودی عرب کے دوران آپ کی اہم ملاقاتوں کے حوالے سے باہمی تعلقات میں مزید آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔