لاہور میں خشک سردی کی لہر برقرار، شہری موسمیاتی امراض میں مبتلا

 

لاہور (اُمت نیوز) لاہور میں خشک سردی کی لہر برقرار ہے، شہر میں بارش کے 10 فیصد امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 5 اور زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد تک جا پہنچا ہے، شہر میں بارش برسنے کے 10 فیصد امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پاکستان میں پہلا نمبر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 261 ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب خشک سردی کے باعث شہری نزلہ و زکام اور بخار سمیت دیگر موسمیاتی امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔