ویمنز انڈر19ایشیا کپ:پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 

کوالالمپور (اُمت نیوز) ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی قیادت کپتان ضوفشاں ایاز کررہی ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بائیو ماس کرکٹ اوول گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے قومی ویمن انڈر 19 ٹیم کی کپتان ضوفشاں ایاز کا کہنا ہے کہ جیت کے لیے پُرامید ہیں، پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کھلاڑیوں نے جان لگا کر ٹریننگ کی ہے، ہماری ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے پر امید ہے۔