فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے معروف رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے معروف رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے ۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ صدیق الفاروق کی نماز جنازہ  پیر کو ادا کی جائے گی ، وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔

یاد رہے کہ صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں  چیئرمین متروکہ وقف املاک رہے ہیں اور گزشتہ دنوں  وزیراعظم شہباز شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر عرفان صدیقی  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سیکرٹری اطلاعات صدیق الفاروق کے گھر بھی گئے تھے جہاں انہوں نے  صدیق الفاروق کی عیادت اور مزاج پرسی کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔