فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان نیا محاذ کھل گیا

اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلانے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) لیگ کے درمیان ایک نیا محاذ کھل گیا جس پر قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھی شدت کے ساتھ فریقین اپنا موقف پیش کر رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کی لیگ حکومت پر مسلسل آئین شکنی کا الزام عائد کر رہی ہے جبکہ ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حکومت آئینی طور  پر 90 روز میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی پابند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ابتدائی 300 دن گزرنے پر ایک بھی اجلاس نہیں بلایا گیا، وفاقی حکومت کو آئین سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔

ترجمان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت سستی قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی جبکہ مہنگی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمد کر رہی ہے، درآمد شدہ مہنگی ایل این جی کا بوجھ عوام پر ڈالنے نہیں دیں گے۔