بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ فوٹو میڈیا
بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ فوٹو میڈیا

ویمنز ایشیا کپ انڈر 19، بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے مات دیدی

کولمبو: انڈر 19 ویمنز ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شسکت دے دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر67 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز کومل خان 24 رنز بنا کر نمایاں رہیں، انہوں نے 32 گیندوں کا سامنا، ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔

بھارت کی جانب سے سونم یادو نے 4 اوورز میں صرف 6 رنز دے کر4 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان  کے جواب میں بھارت نے 7.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

بائیں ہاتھ کی بلے باز جی کامینی نے 29 گیندوں پر 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ پیر کو نیپال سے ہوگا، یہ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔